مملکت سعودی عرب اور خدمت حجاج كرام

صلاح الدين ليث محمد المدني

9 جون, 2022
مملکت سعودی عرب کا نام ذہن میں آتے ہی انسان خوشی سے سرشار ہو جاتا ہے. اس کے دل میں بیت اللہ اور مسجد نبوی کا پاکیزہ اور مقدس ماحول آجاتا ہے.
قارئین کرام ! مملکت سعودی عرب کا بنیادی مقصد قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کر کے ملک کو استحکام کا گہوارہ بنانے اور مسلم معاشرے کو اقوامِ عالم میں عزت و وقار سے روشناس کرانا ہے۔ سعودی عرب دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن وسنت ہے اور وہاں کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلامی کا قیام اور مسلمانان عالم کے لئے ملّی تشخص کا جذبہ ہے۔
سعودی عرب حکمران یعنی آل سعود حفظہم اللہ نے امت مسلمہ کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے
سعودی عرب کی سب سے نمایاں اور عظیم الشان خدمات حرمین شریفین کی توسیع اور نگرانی ہے ۔اللہ کے رسول ﷺ نے کہا کہ وہ بڑے عظیم لوگ ہیں جو دن رات حرم مکی اور حرم مدنی کی خدمت و نگہبانی کرتے ہیں اور ان کی توسیع، طہارت و نظافت اور ضیوف الرحمن کی خدمت میں دن رات کوشاں رہتے ہیں اور یہ ان کے تقویٰ اور پرہیزگاری کی دلیل ہے جیسا کہ قرآن کہتا ہے :  وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنۡ تَقۡوَى الۡقُلُوۡبِ ۞
حرمین شریفین کی زیارت کرنے والے حجاج کرام اور معتمرین جو دنیا کے کونے کونے سے حاضر ہوتے ہیں جب وہ ان مقدس اور متبرک شہروں میں جاتے ہیں تو حرمین کی توسیع اور اس کی خوبصورتی کو دیکھتے ہیں تو بے اختیار آل سعود حفظہم اللہ یعنی خادم حرمین شریفین کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ انہوں نے کتنی محنت، لگن اور محبت سے ان کو خوبصورت بنانے کی سعی و کوشش کی ہے۔
خادم حرمین شریفین نے ان مقامات کی زیارت کرنے والوں کے لئے بنیادی سہولتیں اور انکے مکمل تحفظ کا خیال رکھا ہے تاکہ ضیوف الرحمن اور معتمرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو بلکہ حجاج کرام مناسکِ حج ادا کرنے کے لئے جن مقامات مثلاً منیٰ، مزدلفہ اور عرفات جاتے ہیں وہاں بھی ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔  بلکہ اگر عادلانہ موازنہ کیا جائے تو قرون مفضلہ کے بعد سے کسی بھی حکومت نے آل سعود حفظہم اللہ کی طرح حرمین شریفین کی توسیع اور عقیدہ توحید کی اشاعت نہیں کی۔ اسی لئے دنیا بھر کے مسلمان خادم حرمین شریفین سے بے پناہ محبت کرتے ہیں سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کو اپنی ترقی و خوشحالی سمجھتے ہیں۔
اسی لئے اس بابرکت موقع پر ہم آلِ سعود خصوصاً شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز و دیگر عیان مملکت سعودیہ عربیہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بارگاہ رب العالمین میں دست بدعا ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی زندگیوں میں برکت عطا فرما ، حاسدین اور دشمنان اسلام کی ناپاک سازشوں سے حرمین شریفین اور آل سعود کی حفاظت فرما تاکہ یہ خاندان زیادہ سے زیادہ حرمین شریفین ، حجاج کرام اور امت مسلمہ کی خدمت انجام دے سکیں۔  آمین

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter