نیپال مسلم اتحاد کا وزیر داخلہ سے عازمین حج کی فیس گھٹانے کا مطالبہ

7 جون, 2022

کٹھمنڈو / کیئر خبر

نیپال مسلم اتحاد نے وزیر داخلہ بال کرشنا خاند کو ایک میمورنڈم سونپا ہے جس میں حج کی فیس میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تنظیم کے سکریٹری حلیم شاہ نے بتایا کہ تنظیم کے صدر سراج احمد فاروقی کی قیادت میں ٹیم نے وزیر داخلہ کو ایک یادداشت پیش کیا ہے جس میں عازمین حج کے لیے مقررہ فیس میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

نیپالی حج کمیٹی نے سعودی عرب کے شہر مکہ جانے والے عازمین حج کے لیے دوگنا فیس مقرر کر دی ہے۔ نیپال حج کمیٹی نے 30 مئی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چار لاکھ ٦٦ ہزار روپے فی کس حاجی کو ادا کرنے ہونگے۔ جب کہ جب کہ سال ٢٠١٩ میں محض ٢ لاکھ ٢٥ ہزار روپے فی کس حاجی لئے گئے تھے-

سراج فاروقی نے کئیر خبر سے کہا کہ انہوں نے فیس کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ مسلم کمیونٹی کی معاشی حالت کمزور ہے اور وہ اس وقت مقررہ فیس ادا کرنے کے قابل نہیں ہیں، میمورنڈم کو سمجھتے ہوئے وزیر داخلہ نے فیس کم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter