مسلمان ہر ظلم سہہ سکتا ہے لیکن پیارے نبی کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتا: ڈاکٹر اورنگزیب تیمی

5 جون, 2022

کٹھمنڈو / کئیر خبر
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے دو ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ عرب ممالک میں بھارت کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل پڑی ہے
وہیں نیپال میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم عمومی ڈاکٹر اورنگزیب تیمی اپنے شدید غصّے کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ مسلمان ہر ظلم سہہ سکتا ہے لیکن اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرسکتا – جمعیت اہل حدیث ایسی نازیبا حرکتوں کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ نوین جندل اور نوپور شرما جیسے شر پسند لوگوں کو فورا گرفتار کر سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ فرقہ وارانہ ماحول سازگار رہے اور پوری دنیا میں بھارت کا وقار بهى برقرار رہے
بی جے پی ترجمان نویں جندل اور نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پروگرام میں اسلام اور پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے حوالے سے گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter