ریاض/ واس
سعودی عرب نے وزٹ ویزا ہولڈرز کے 4 شہروں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق تمام وزٹ ویزا ہولڈرز کے جدہ، مدینہ منورہ، ینبع اور طائف کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سعودی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ یہ پابندی حج سیزن کے باعث 9 جون سے 9 جولائی تک عائد رہے گی۔
وزٹ ویزا ہولڈرز ریاض اور دمام ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔
آپ کی راۓ