مہراج گنج/ کئیر خبر
مہراج گنج میونسپلٹی مئیر اور ڈپٹی مئیر کے عہدہ پر کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ عبدالکلام مسلمان جو کانگریس پارٹی کے ضلع صدر بھی ہیں، نے ایمالے کے رام داس چودھری کو 1,532 ووٹوں سے شکست دی۔ کلام 10,200 ووٹوں کے ساتھ جیت گئے۔ ان کے قریبی حریف چودھری نے 8,668 ووٹ حاصل کیے۔
اسی طرح کانگریس کی ریتا کماری کرمی نے نائب مئیر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہ 11,167 ووٹ لے کر جیت گئیں ۔ ان کے قریب ترین حریف یو ایم ایل کی بھان متی یادو کو 7,200 ووٹ ملے۔ کانگریس کے ڈپٹی چیف امیدوار کی موت کے بعد ١٣ مئی کو ہونے والے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 15 مئی کو الیکشن ہونے کے بعد نتیجہ دیر سے آیا ہے۔ ضلع میں کانگریس کی یہ چوتھی نگر پالیکا جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کے تمام 10 مقامی بلدیات کے نتائج آچکے ہیں۔
آپ کی راۓ