ہندو ہوں مگر اگر گائے کا گوشت کھانا چاہوں تو کھا سکتا ہوں: سابق بھارتی وزیر اعلیٰ

24 مئی, 2022

کرناٹکا/ ايجنسى

بھارتی ریاست کرناٹکا کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کا کہنا ہے کہ ’میں ایک ہندو ہوں، میں نے آج تک گائے کا گوشت نہیں کھایا ہے، لیکن اگر میں چاہوں تو گائے کا گوشت کھا سکتا ہوں۔‘

کرناٹکا کانگریس کے رکن اور اپوزیشن لیڈر سدارامیا کی جانب سے حالیہ دیئے گئے ایک بیان پر بھارتی ہندو آگ بگولا نظر آ رہے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’ انڈیا ٹوڈے‘ ریاست کرناٹکا میں گائے کے گوشت پر پابندی عائد ہے۔

سدارامیا کا ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’گائے کا گوشت کھانے والوں کا تعلق صرف ایک برادری سے نہیں ہے، ہندو اور عیسائی بھی گائے کا گوشت کھاتے ہیں، ایک بار میں نے کرناٹک اسمبلی میں بھی کہا تھا، آپ کون ہوتے ہیں مجھے گائے کا گوشت کھانے سے روکنے والے۔‘

سدارامیا کی جانب سے بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس پر بھی تنقید کی گئی۔

سدارامیا کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس ہندوستان میں مذاہب کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter