رياض/ ايجنسى
سعودی ایوی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کی ایک مقامی ایئرلائن نے صرف خواتین عملے پر مشتمل پہلی اندرون ملک پرواز کا آغاز کیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی ایئرلائن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خصوصی ٹوئٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ’ہماری ایئرلائن نے سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار تمام خواتین عملے کے ساتھ پہلی پرواز چلائی۔‘
ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’اس پہلی پرواز نے ریاض سے جدہ کے لیے اڑان بھری۔‘
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پرواز کی پائلٹ 23 سالہ یارا جان تھیں جن کے پاس سعودی عرب کی سب سے کم عمر ترین پائلٹ کا اعزاز بھی ہے۔
23 سالہ پائلٹ یارا جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں خواتین کے عملے پر مشتمل پرواز کا حصہ بننے پر بےحد فخر ہے۔‘
یارا جان نے کہا کہ ’ایک سعودی خاتون کی حیثیت سے، اس پرواز کی پہلی اُڑان بھرنا خوشی کا لمحہ تھا۔‘
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب کی خواتین نے خود کو ان شعبوں میں منوایا ہے جہاں مردوں کا راج تھا۔
آپ کی راۓ