ترک صدر آج دورۂ سعودی عرب پر روانہ

28 اپریل, 2022

انقره/ ايجنسى

ترک صدر رجب طیب اردوان آج سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر دورۂ سعودی عرب کے دوران ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت روک کر مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

جمال خاشقجی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter