جامعہ خدیجۃ الکبری جھنڈانگر میں تقریب تقسیم اسناد  وعطائے خلعت کا انعقاد

حضرت مولانا عبد الرحمن مبارک پوری کے بدست فارغات کو اسناد سے نوازا گیا

31 مارچ, 2022

کرشنانگر/ کیئر خبر

مرکزالتوحید نیپال کے زیر اہتمام جامعہ خدیجۃ الکبری جھنڈانگر کرشنانگر نیپال میں ,خصوصی تقریب برائے تقسیم اسناد  وعطائے خلعت’ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب رحمانی مبارک پوری نے فرمائی .
صدر مرکز التوحید و ناظم اعلیٰ جامعہ خدیجۃ الکبری جھنڈانگر مولانا عبدالعظیم مدنی جھنڈانگری نے مہمانان گرامی اور سامعین کا استقبال کرتے ہوئے کہا :یقینا ہم سب کے لئے خوشی ومسرت کے لمحات ہیں کہ آج ہمارے درمیان عالم اسلام کی عظیم علمی شخصیت حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب رحمانی مبارک پوری خلف الرشید حضرت علامہ عبیداللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ صاحب مرعاۃ المفاتیح موجود ہیں.
آج جو فارغات فضیلت وتخصص کی ڈگریاں حاصل کر رہی ہیں ان کے لئے خصوصی طور سے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ وہ جضرت مولانا مبارک پوری کے مبارک ہاتھوں سے سند فراغت حاصل کر رہی ہیں
اس مجلس میں ہم اپنے تمام احباب علماء کرام اور خواتین ملت اسلامیہ جو اس مجلس میں شریک ہیں سب کا استقبال کرتے ہیں انھیں مرحبا کہتے ہیں
مولانا تنویر احمد عالی نے بچیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی شواہد سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ مذہب اسلام نوے فیصد اخلاق کے ذریعہ پھیلا ہے اس لئے فارغات کو چاہئے کہ وہ اپنا اخلاق دنیا کے سامنے اس طرح پیش کریں کہ ماضی کی یاد تازہ ہوجائے اور پھر اخلاق کی خوشبو سے دنیا معطر ہوجائے
مولانا محمد مظہر اعظمی نے بچیوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ردائے فضیلت جس سے آپ کو نوازا گیا ہے یہ ردا بہت بڑی ذمہ داری کی غمازی کر رہی ہے کہ اب آپ کی حیثیت سماج میں عام بچیوں کی سی نھیں ہوگی بلکہ اب آپ کے عمل کو بڑی گہرائی اور گیرائی سے دیکھا جائے گا اگر معمولی بھی چوک ہوگی تو اس پر بھاری بھرکم تبصرہ اور تنقید ہوگی
صرف دستار سے عزت نھیں ملنے والی
لوگ کردار کی جانب بھی نظر رکھتے ہیں
مولانا نسیم اختر فیضی نے اپنے دوست مولانا عبداللہ مدنی جھنڈانگری رحمہ اللہ کی جدائی پر اپنے دکھ اور درد کا اظہار کیا اورکہا کہ ان کا قائم کردہ ادارہ پورے علاقے کوعلم دین سے سیراب کر رہا ہے اب ذمہ داری موجودہ ذمہ داران کی ہے کہ اس کو شاداب ترو تازہ اور ہرا بھرا رکھیں
دکتور عبدالعزیز مدنی مبارک پوری نے طالبات کو شریعت کی مکمل پابندی کی تلقین فرمائی اور انھیں ردائے فضیلت حاصل کرنے پر مبارک بادی دی
مولانا عبدالرشید مدنی استاد جامعہ سراج العلوم نے طالبات کو اپنے قیمتی نصائح سے نوازا
مولانا قمرالدین ریاضی استاد جامعہ سراج العلوم جھنڈانگر نے فارغات کو شریعت اسلامیہ کے کچھ اصول و ضوابط سے باخبر کیا

صدر مجلس مولانا عبدالرحمن صاحب رحمانی مبارک پوری نے اپنے ہاتھوں سے طالبات کو ردائے فضیلت سے نوازا اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ علم دین سے بڑھ کر کوئی دولت نھیں ہوسکتی اس لئے اپنے علم میں اضافہ کرتی رہیں اور اپنا مطالعہ جاری رکھیں اللہ رب العالمین آپ سب کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے
آخر میں جامعہ خدیجۃ الکبری کے مہتمم ڈاکٹر سعید احمد اثری نے صحت کے حوالے سے طالبات اورسامعین کو کافی مفید معلومات سے باخبر کیا اور اپنی دعاؤں پر اس مجلس کے اختتام کا اعلان کیا.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter