طالبان نے بغیر داڑھی والے سرکاری ملازمین کو کام سے روک دیا

29 مارچ, 2022

كابل/ ايجنسى

لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے بعد افغانستان میں طالبان کی جانب سے ایک اور قدامت پسند اقدام سامنے آیا ہے جہاں انہوں نے تمام سرکاری ملازمین کو داڑھی رکھنے اور ڈریس کوڈ پر عمل کی ہدایت کردی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ طالبان کی اس ہدایت پر عمل نہ کرنے والوں کو نوکری سے نکالا جاسکتا ہے۔

حکومتی نمائندے سرکاری دفاتر کے داخلی حصوں میں گشت کر رہے ہیں، جن کا مقصد یہ چیک کرنا ہے کہ ملازمین نئے قوانین کی تعمیل کر رہے ہیں یا نہیں۔

اسی طرح سرکاری ملازمین کو داڑھی نہ منڈوانے، مقامی لباس پہننے کی ہدایات کی گئی ہیں، جبکہ صحیح وقت پر نماز کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈریس کوڈ پر عمل نہ کرنے والوں کے دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ انہیں برطرف بھی کردیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter