صالح معاشرہ کی تشکیل علم دین کی نشر و اشاعت سے مربوط: ڈاکٹر حافظ منظور احمد مدنی

گنگا پور میں جمعیت اہل حدیث دھنوشا کے زیر اہتمام سوۓ حرم کانفرنس اختتام پذیر

14 مارچ, 2022

گنگا پور ؛ دھنوشا / کئیر خبر
آج شریعت اسلامیہ جس صاف ستھرے اور نتھرے انداز میں ہم تک پہنچی ہے اس میں صحابہ کرام تابعین عظام سلف صالح اور محدثین کرام کی انتھک جدوجہد شامل ہے یہ امت ان کی احسان مند ہے؛ اور آج اگر ہم صالح معاشرہ کی تشکیل چاہتے ہیں تو علم دین کی نشر و اشاعت اور تعلیم تعلم کے بغیر یہ نہ ممکن ہوگا –
ان خیالات کا اظہار سوۓ حرم کانفرنس کی صدارت کر رہے مرکز البینہ کے صدر ڈاکٹر حافظ منظور احمد مدنی نے اپنے صدارتی خطبہ میں کیا- انہوں نے حدیث پاک سناتے ہویے علم دین کے حصول اور اور علماء کی توقیر پر زور دیا اور جاہلوں سے دور رہنے کی نصیحت کی -حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اللہ تعاليٰ تمہیں علم عطا کرنے کے بعد اسے (سینوں سے) اُٹھا نہیں لے گا، بلکہ یوں اٹھائے گا کہ علماء کو ان کے علم سمیت اٹھالے گا۔ پھر باقی جاہل لوگ رہ جائیں گے جن سے فتويٰ طلب کیا جائے گا تو وہ اپنی رائے سے فتويٰ دیں گے۔ چنانچہ وہ (لوگوں کو) گمراہ کریں گے اور (خود بھی) گمراہ ہوں گے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے خازن اور کئیر خبر کے چیف ایڈیٹر مولانا عبد الصبور ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام کی شروعات غربت میں ہوئی تھی اور آج ایک بار پھر غربت میں ہے سنتوں سے روگردانی شریعت مطہرہ سے انحراف بڑھتا جارہا ہے- انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں ہدف کی جانب چلنے کے لئے کہا گیا ہے منزل پر پہنچانے کا کام اللہ چھوڑ دیں اور اگر ہم نے منزل کی جانب چلنے کا عزم مصمم کر لیا تو نہ صرف ہمارا معاشرہ مثالی ہوگا بلکہ ہر میدان میں کامیابی قدم بوس ہوگی –
مولانا پرویز یعقوب مدنی نائب ناظم مرکزی جمعیت اہلحدیث نے اپنے خطاب میں کہا اسلام امن و شانتی کا مذہب ہے ہر موڑ پر انسان کی بہترین رہنمائی کرتا ہے انسان کو ہمیشہ اپنی حیثیت سمجھنی چاہیے اور خود کو مذہب اسلام کا خوگر بنا تے ہوئے اپنی نسلوں کی بہترین تعلیم و تربیت کرتے ہوئے ان کے حقوق بجا لائے تاکہ بچہ سمیت معاشرہ صالح اور پر امن ہو اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں اسلام مخالف اعمال انجام دینے سے گریز اور پرہیز کریں-
ڈاکٹر اورنگزیب تیمی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہلحدیث نیپال نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہویے کہا اسلام سے قبل خواتین کی حالت ناگفتہ بہ تھی انہیں سماجی حیثیت حاصل نہیں تھی زندہ درگور کر دی جاتی تھی لیکن جب اسلام آیا تو خواتین کو عظیم مقام دیا جنہوں نے سماج کی تعمیر کی اور تعلیمی سماجی و جنگی میدانوں میں بے مثال خدمات انجام دیں انہوں نے اپنے بچوں کو ایسی تربیت دی کہ وہ عظیم المرتبت شخصیتیں بن گئیں لہذا خواتین اسلام کو چاہیے کہ بچوں کی تربیت اسلامی نہج پر کریں تاکہ صالح معاشرہ کی تشکیل شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔
مولانا محمد نسیم مدنی نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال نے اپنے خطاب میں کہا آج اگر ہم در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں تو اس کے کئی اسباب میں سے اسلامی تعلیمات سے دوری و سیرت نبویہ سے ناواقفیت ہے مسلمانوں نے اللہ کی قدر و منزلت نہیں سمجھی اس لیے شرک و بدعات کے گرویدہ ہوگئے- انہوں ذکر کی فضیلت بیان کرتے ہویے کہا کہ اگر کوئی روز سو بار سبحان اللہ وبحمدہ پڑھے اور اس کے گناہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں بخش دیے جایں گے-
جمعیت اہل حدیث دھنوشا کے ناظم مولانا فہیم اختر قاسمی چترویدی جدوکوہا نے اپنے خطاب میں کہا اسلام ہی دین حق ہے اور اس کی گواہی ہندو دھرم کی مذہبی کتابوں نے بخوبی دی ہے-

کانفرس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے نائب امیر ڈاکٹر شہاب الدین مدنی؛ مولانا عبد الستار مدنی مولانا سجاد ؛ مولانا قاسم عالیاوی؛ مولانا مستقیم مدنی مولانا فیصل عزیز مدنی ودیگر علماے کرام نے خطاب کیا اور نماز فجر کی ادائیگی کے ساتھ کانفرنس کا اختتام عمل میں آیا- اس موقع پر ماہنامہ ترجمان سلف ماہنامہ آواز ماہنامہ السنہ اور کتب روح رمضان و رقیہ شرعیہ کا بھی اجرا عمل میں آیا –
شیخ محمد طاہر مدنی مولانا جمیل اختر اسلامی ؛ حافظ شمشیر مدنی؛ مولانا عظیم الدین مدنی مولانا اختر سراجی ڈاکٹر محمد طاہر سلفی ماسٹر محمد کلیم راعین مولانا محمد عباس اثرى محمد مستقيم بيدل انجینئر محمد رضاء اللہ ٹلہی مولانا ڈاکٹر محمد ہاشم کھجوری مولانا ثناء اللہ کریمی (ٹھیلا) مولانا سمیع اللہ سراجي ٹھیلا مولانا محمد ہاشم سلفی ٹھارہی مولانا محمد عقیل مارر جناب ڈاکٹر مدیک راعین سمیت علاقے کے معزز حضرات و خواتین کی بڑی تعداد شریک کانفرنس تھی – نظامت کا فریضہ مولانا مبارک بشر نے بحسن و خوبی انجام دیا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter