اترپردیش: یہ جمہوریت کی آخری لڑائی، کاونٹنگ سے پہلے اکھیلیش یادو کا اى وى ايم سے چھیڑ چھاڑ کا الزام

9 مارچ, 2022

ئی دہلی : اترپردیش میں 10 مارچ کو آنے والے نتائج کا سبھی کو انتظار ہے ۔ اس درمیان یوپی انتخابات کو لے کر آئے زیادہ تر ایگزٹ پول میں اترپردیش میں بی جے پی کی سرکار بنتی دکھ رہی ہے ۔ ایگزٹ پول کے ذریعہ نتائج پر ایک مرتبہ پھر سے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔ ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو نے کہا کہ یہ ایگزٹ پول یہ تصور بنانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی جیت رہی ہے ۔ اتنا ہی نہیں ، انہوں نے الیکشن کمیشن کے افسران پر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا بھی الزام لگایا ۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اکھیلیش یادو نے کہا کہ ایگزٹ پول یہ تصور بنانا چاہتے ہیں کہ بی جے پی جیت رہی ہے ۔ یہ جمہوریت کی آخری لڑائی ہے ۔ امیدواروں کو بتائے بغیر ای وی ایم پہنچائی جارہی ہیں ۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر ای وی ایم کو اس طرح سے لے جایا جارہا ہے تو ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ، یہ چوری ہے ، ہمیں اپنے ووٹ بچانے کی ضرورت ہے ، ہم اس کے خلاف عدالت جاسکتے ہیں ، لیکن اس سے پہلے میں لوگوں سے جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرنا چاہتا ہوں ۔

اکھیلیش یادو نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی ایودھیا جیت رہی ہے ، اس لئے بی جے پی ڈری ہوئی ہے ۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے دعوی کیا کہ الیکشن کمیشن کے افسران ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں ۔ بتادیں کہ سونبھدر میں ایس پی لیڈروں نے اسٹرانگ روم احاطہ کی جانب جارہی دو سرکاری گاڑیوں کو پکڑا ہے ، جس میں مہر اور بیلیٹ پیپر باکس ملے ہیں

لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھیلیش یادو نے کارکنان کو پیغام دیا کہ اگر ووٹ دیا ہے تو ووٹ کو بچائیں ۔ اب تین دن ای وی ایم کو بچانا پڑے گا ۔ جیسے کسان بیٹھے ، ویسے ہی کارکنان کو بیٹھنا ہوگا ۔ جمہوریت کو بچانے کیلئے سب کو آگے آنا پڑے گا ۔ غور طلب ہے کہ یوپی میں سات مرحلوں میں انتخابات مکمل ہوئے ہیں اور 10 مارچ کو نتائج آئیں گے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter