ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر، یوپی کی 380 سے زائد کنبوں کے درمیان گرم لباس اور کمبل کی تقسیم

ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر كا قابل ستائش اقدام

12 جنوری, 2022
سدھارتھ نگر یوپی/ كيئر خبر
ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نےکئیرخبر کےایڈیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہم دردی، غم گساری اور انسانیت نوازی کا دین ہے، اس کی بنیادی تعلیم یہ ہے کہ غرباء و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی امداد باعث اجر و ثواب ہے۔ جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کتاب و سنت کی سنہری وآفاقی تعلیمات کی نشرو اشاعت کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہے۔ اسی مناسبت سے موسم سرما کی سخت ٹھنڈک کے باعث غرباء و مساکین اور مستحقین کے درمیان گرم لباس اور کمبل تقسیم کرنے کے لیے ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں نے اہلِ خیر حضرات سے امداد کی اپیل کی تھی جسے اخوان جماعت نے پذیرائی بخشی اور کشادہ دلی کے ساتھ مالی تعاون پیش کیا، اللہ کے فضل و کرم اور مخیرین و محسنین کی خصوصی توجہ وعنایت سےضلع کے ساتوں حلقوں میں 380 سے زائد مستحق کنبوں میں ان کی عزت نفس کا خیال کرتے ہوئے  بچوں کا شرٹ، انر، گرم ٹوپی، سوئٹر، مفلر، موزہ اور معیاری وعمدہ قسم کا کمبل تقسیم کیا گیا۔ قابلِ مبارک باد اور ستائش کے مستحق ہیں مقامی وضلعی جمعیت کے بعض مخلص و حوصلہ مند عہدے داران و ذمہ داران مثلاً : مولانا عبد الرشید مدنی (نائب امیرضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرب سلفی (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) مولانا سعود اختر سلفؔی (نائب ناظم، ضلعی جمعیت) جناب رفیع احمد (نائب ناظم ضلعی جمعیت) مولانا عبد الرحمن اثری (خازن، ضلعی جمعیت) ماسٹر جاوید احمد (محاسب ضلعی جمعیت) مولانا شفیع اللہ مدنی (امیر حلقہ شہرت گڑھ) مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم حلقہ نوگڑھ) مولانا عبد المنان مفتاحی (ناظم حلقہ ڈومریا گنج) مولانا فخر الدین ریاضی (ناظم حلقہ اٹوا) مولانا جمشید عالم سلفؔی (ناظم حلقہ شہرت گڑھ) مولانا مقیم الدین مدنؔی (ناظم حلقہ بڑھنی) مولانا حمید اللہ ندوی (ناظم حلقہ بسکوہر) مولانا خالد رشید سراجی (نائب ناظم حلقہ بڑھنی) مولانا عبد الرشید سلفی (نائب ناظم حلقہ شہرت گڑھ) مولانا تاج الدین سراجی (محاسب حلقہ شہرت گڑھ) مولانا ابوبکر سراجی (آفس سکریٹری، ضلعی جمعیت) وغیرہم جنھوں نے پوری ذمہ داری و تن دہی اور کمال امانت داری کے ساتھ ہر حلقہ میں جاکر وہاں کے امیر و ناظم کے باہمی مشوروں اور تعاون سے نہایت ہی خوش گوار ماحول میں اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے تمام مرشحین مستحقین کے کمبل کو اپنے ہاتھوں سے دیا۔
ضلعی جمعیت کے ناظم نے بذات خود بعض حلقوں کا دورہ کیا اور مستحق لوگوں کا حق ان کے حوالے کیا۔
سوشل میڈیا اور جماعت کے بہتیرے سماجی وملی اورسیاسی شخصیات نیز تمام حلقوں کے غیور، حساس اور باغیرت احباب کرام نے محسنین و مخیرین کی مالی سخاوت و فیاضی کی تعریف کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کے اس تحریک و مشن کو مستحسن عمل اور عظیم ملی کارنامہ قرار دیا۔ اس ملی کارنامے کے سلسلے میں جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم عمومی نے جمعیت و جماعت کے بہی خواہان مثلاً مولانا عبد الحکیم مدنی، ڈاکٹر عبد الکریم علیگ، مولانا ممتاز احمد سالک بستوی، مولانا اعجاز احمد سنابلی، مولانا عتیق الرحمن خاں سنابلی، مولانا ندیم انور خاں سراجی، مولانا عبد الرحمن شاکر اثری، حاتم جماعت سیٹھ نعیم الحسن مرزا ممبئی وغیرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنھوں نے زبان و قلم سے اس تحریک کی تائید و توثیق کی اور اپنا گراں قدر مالی تعاون پیش کیا ہے۔ اللہ سب کو  اجر عظیم سے نوازے۔ آمین!
اس مشن کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے امیر مولانا محمد ابراہیم مدنؔی نے کہا کہ مجھے اپنے جماعتی و مسلکی اہل خیر احباب کرام  اور غم گسارانِ جمعیت سے امید ہے کہ آئندہ بھی ہماری اخلاقی و مالی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے اور اس کے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ممکنہ تعاون پیش کریں گے۔ جمعیت کے جملہ ذمہ دارن نے کشادہ دست اور معماران قوم و ملت کے قدر دانوں سے  گزارش کی کہ وہ اپنے عطیات اور صدقہ وخیرات کے ذریعہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی امداد کریں اور اس کے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو بحسن وخوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ہرممکن اخلاقی ومالی قربانی پیش کریں-
ارشادِ باری ہے:
” وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ اللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ…. "
… اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter