ابہا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام

21 دسمبر, 2021

ابہا/ ايجنسى

سعودی اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق ابہا ایئرپورٹ کی جانب فائر کیے گئے دو ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے اتوار کو یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حوثیوں کی جانب سے فائر کیے گئے دو ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter