پاکستان رواں سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم

23 نومبر, 2021

لاهور/ ايجنسى

بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹ کر پاکستانى ٹیم رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے اس اعزاز سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا۔

اس پیغام میں بتایا گیا کہ ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیموں میں پاکستان رواں برس ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستانى ٹیم نے رواں برس 26 میچز کھیلے جن میں اس نے 17 میں کامیابی سمیٹی۔ 6 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

پاکستان کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ میچز جیتنے والی ٹیم جنوبی افریقہ ہے جس نے رواں سال میں اب تک 15 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter