فیس بک نے اپنا نام بدل کر کیا میٹا ، مارک زکربرگ نے کیا یہ بڑا اعلان

29 اکتوبر, 2021

واشنگٹن : فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی لیجنڈ کمپنی اپنی ہولڈنگ کمپنی کا نام بدل کر میٹا کردے گی ۔ یہ ایک ریبرانڈنگ ہے جس کی وجہ سے کمپنی لگاتار عوامی رابطہ بحران کا سامنا کررہی ہے ۔ زکربرگ نے جمعرات کو فیس بک کی سالانہ کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ، جہاں انہوں نے میٹاورس کیلئے اپنے ویزن کے بارے میں بھی بتایا ۔ زکربرگ نے کہا کہ ہمارے اوپر ایک ڈیجیٹل دنیا بنی ہے ، جس میں ورچوئل ریئلٹی ہیڈسیٹ اور اے آئی شامل ہے ۔ ہم مانتے ہیں کہ میٹاورس موبائل انٹرنیٹ کی جگہ لے لگا ۔

نئی ہولڈنگ کمپنی میٹا فیس بک ، اس کی سب سے بڑی پارٹنر کمپنی ، ساتھ ہی انسٹاگرام ، وہاٹس ایپ اور ورچوئل ریئلٹی برانڈ اوکولس جیسے ایپ کو شامل کرے گی ۔ فیس بک نے میٹاورس پروجیکٹ میں 2021 میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی ۔

حال ہی میں جاری کی گئی ارننگ رپورٹ میں کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ اس کا ورچوئل ریئلٹی سیگمینٹ بڑا ہوگیا ہے کہ اب وہ اپنے پروڈکٹس کو دو زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے الگ سے اپنے ریوینیو کی رپورٹ کرے گا۔فیس بک میٹاورس بنانے پر فوکس کررہا ہے ، جو بنیادی طور پر ایک آن لائن دنیا ہے ، جہاں لوگ ورچوئل ماحول میں ٹرانسفر کرنے اور کمیونکیشن کرنے کیلئے الگ الگ ٹولس کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter