مکرمہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور حجر اسود کو معطر کرنے کی تقریب

29 اکتوبر, 2021

مکہ مکرمہ/ ايجنسى

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ اور حجر اسود کو معطر کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں سعودی ٹی وی چینل نے تقریب کو پہلی مرتبہ براہ راست نشر کیا۔

عرب میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تقریب کا انعقاد ظہر کی نماز سے قبل کیا گیا۔ اس موقع پر حرم شریف کے فرش کی صفائی کے لیے اسمارٹ روبوٹ متعارف کروایا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خانہ کعبہ میں اسمارٹ روبوٹ مسلسل چار گھنٹوں تک  صفائی ستھرائی کا کام کرے گا۔ روبوٹ ایک گھنٹے میں 2 ہزار 45 مربع میٹر کی صفائی کا کام کرسکتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter