بھارت: مسلم ٹیچر پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر ملازمت سےفارغ

26 اکتوبر, 2021

اودے پور / ایجنسی

بھارت میں مسلمان ٹیچر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کی خوشی منانے پر ملازمت سےفارغ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں مسلمان خاتون ٹیچر نے پاکستان کی جیت کا اسٹیٹس واٹس ایپ پر اپ لوڈ کیا تھا۔

مسلمان ٹیچر نفیسہ عطاری نے اپنے اسٹیٹس پر میچ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم جیت گئے۔

خیال رہے کہ اتوار کو پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter