روپندیہی: جلاد والدین نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گھر کی چھت پر گلا ریت کر قتل کردیا

21 اکتوبر, 2021

روپندیہی / کئیر خبر

واقعہ کئی دن پرانا ہے لیکن دل دہلا دینے والا ہے ؛ روپندیہی پولیس کے مطابق جلاد والدین نے اپنے شیر خوار بیٹے کو روپندھی کے گڑھوا گاؤں پالیکا کے سوریہ پور میں اپنے گھر کی چھت پر گلا ریت کر قتل کردیا۔

پولیس نےواقعہ کے دن ہی 22 سالہ والد شری رام ملاح اور 20 سالہ ماں رینو ملاح کو گرفتار کر لیا۔

روپندیھی پولیس کے ترجمان ستی نارائن تھاپا کے مطابق ، تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے بیٹے سورج کو گھر کی چھت پر قتل کیا تھا۔

زمین کے تنازعات کی وجہ سے خاندان میں روزانہ جھگڑے ہوتے تھے۔ اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اسی وجہ سے ہوا ہے، لیکن اس پر یقین نہیں کیا جا سکتا’ترجمان تھاپا نے کہا۔

پولیس کے مطابق گھر کی چھت پر خون پایا گیا۔ ملاح جوڑے کے بیڈروم کی میز پر ایک خونی درانتی بھی ملی۔ پولیس نے بتایا کہ خون جیسا مادہ بستر ، بجلی کا سوئچ اور رینو کی پہنی ہوئی ساڑی سے بھی ملا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کے والدین پہلے ہی قتل کا اعتراف کر چکے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول بچے کے والدین کو اس کیس کے سلسلے میں گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter