بھارت: مدھیہ پردیش میں مسلمان خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا تشدد

15 اکتوبر, 2021

مدهيہ پردیش/ ایجنسی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں مسلمان خاندان کو ہندو اکثریتی گاؤں نہ چھوڑنے پر ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کا نشانہ بننے والے مسلم خاندان نے الزام لگایا ہے کہ ان پر انتہا پسندوں کے ہجوم نے 9 اکتوبر کی رات کو حملہ کیا

ان کا کہنا تھا کہ حملے کی وجہ ان کا ہندو اکثریتی گاؤں پیوڈے نہ چھوڑنا تھی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ مہیش چندر جین نے مسلمان خاندان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں میں ہونے والے جھگڑے میں 7 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 1 مسلم خاندان کے 5 افراد اور 2 ہندو بھی شامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter