نیپال نے سہ رخی سیریز میں عمان کو سات وکٹوں سے شکست دی

20 ستمبر, 2021

مسقط / ایجنسی
نیپال نے آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ لیگ 2 ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) سہ رخی سیریز میں عمان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ عمان نے نیپال کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔

نیپال نے ہدف صرف 18.2 اوورز میں پورا کر لیا۔ اتوار کو عمان کے الامارات کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ میچ میں عمان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی اور 37.1 اوورز میں 121 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

عمان کے کپتان ذیشان مقصود نے 66 بولز میں 41 رنز بنائے۔ اسی طرح نیپالی ٹیم کے تیز ترین بولر کرن کے سی اور اسپنر سندیپ لامیچھانے نے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کرن اور سندیپ نے برابر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شرد ویساوکر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل منگل کو نیپال عمان کے خلاف میچ پانچ وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

نیپال نے پہلے میچ میں یو ایس اے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ یو ایس اے نے گزشتہ پیر کو دوسرے میچ میں نیپال کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter