افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری

9 جولائی, 2021

كابل/ ايجنسى

افغانستان میں طالبان کے قبضے میں جانے والے علاقوں میں خواتین پر پابندیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد طالبان کے قبضے سے باہر علاقوں کی خواتین کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کے صوبے بادغیس کے دارالحکومت’’قلعہ نو‘‘میں طالبان اور افغان فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ وسط ایشیائی ملک ترکمانستان کی سرحد کے قریب واقع صوبہ بادغیس کے صدر مقام قلعہ نو کے کنارے پر لڑائی جاری ہے۔

قبل ازیں طالبان نے بدھ کے روز پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت شہر میں اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیا تھا جہاں 20سال کی جنگ کے خاتمے پر امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی ڈرامائی انداز میں پیش قدمی جاری ہے۔ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے بتایا کہ یہ شہر مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے اور ہم شہر کے مضافات میں طالبان کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیکڑوں خواتین بندوقیں اٹھائے ہوئے طالبان کے خلاف لڑنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی اور وسطی افغانستان میں مارچ کرتی ہوئی سڑکوں پر نکلی تھیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter