کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم "لیمبڈا” سامنے آگئی

5 جولائی, 2021

لندن/ ايجنسى

کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ مہلک قسم "لیمبڈا” سامنے آگئی، لیمبڈا ویرینٹ اصل کورونا وائرس کی نسبت زیادہ پھیلاؤ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ ڈیلٹا، ایلفا اور گاماویرینٹ سے بھی زیادہ پھیلتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لیمبڈا وائرس کورونا ویکسین کے خلاف زیادہ مزاحمت کی صلاحیت رکھتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ  کورونا کا لیمبڈا ویرینٹ سب سے پہلے پیرو میں دسمبر میں پایا گیا، کورونا کا لیمبڈا ویرینٹ چلی سمیت 27 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 23 فروری سے 7 جون کے درمیان لیمبڈا وائرس کے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter