کشمیر میں بچوں کیخلاف پیلٹ گن استعمال نہ کریں، اقوام متحدہ

30 جون, 2021

اقوام متحدہ/ايجنسى

اقوام متحدہ نے بھارت سے کشمیر میں بچوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال روکنے کا مطالبہ کردیا۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ’بچوں اور مسلح تصادم‘ سے متعلق رپورٹ میں کہا کہ کشمیر میں بچوں کی گرفتاری، تشدد اور اسکولوں کے فوجی استعمال پر تشویش ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بھارت بچوں کو کسی بھی طرح سیکورٹی فورسز سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کرے۔

اقوام متحدہ کی ’بچوں اور مسلح تصادم‘ سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کشمیر میں 39 بچے بھارتی تشدد سے متاثر ہوئے، جن میں 9 جاں بحق اور 30 معذور ہوئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter