سعودی عرب: بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کر دیا گیا

29 جون, 2021

رياض/ ايجنسى

سعودی عرب میں بچوں کو فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کی کورونا ویکسین 12 سے 18 سال کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد مملکت میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے تھے جو مکمل طور محفوظ ثابت رہے اور اس عمر کے افراد میں بھی فائزر کی ویکسین مفید ثابت ہوئی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter