کٹھمنڈو میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ کے لئے بڑھا ؛ لوکل بسوں اور گاڑیوں کو چلانے کی اجازت- تفصیل یہاں جانئے

28 جون, 2021

کٹھمنڈو / کئیر خبر
منگل سے وادی کٹھمنڈو کے اندر تین ضلعی انتظامیہ کے دفاتر نے 25 سے زیادہ نشستوں والی عوامی گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ، انھیں صحت پروٹوکول کی رعایت کرنی ہوگی۔

عوامی نقل و حمل کی گاڑیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ وادی کٹھمنڈو کے تین چیف ڈسٹرکٹ آفیسرز (سی ڈی اوز) نے پیر کو منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ منگل سے وادی کے اندر عوامی نقل و حمل والی گاڑیوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔

ضلع بھکتا پور کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر پریم پرساد بھٹرائی کے مطابق ، مسافروں کے مابین جسمانی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بڑی گنجائش والی گاڑیوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح گروسری اسٹورز اور دکانوں کو بھی صبح سے شام 6 بجے تک کھلی رہنے کی اجازت ہے۔

وہیں کٹھمنڈو وادی کے تین اضلاع کے ضلعی انتظامیہ کے دفاتر نے جاری لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کیلئے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ، انہوں نے مزید کچھ عوامی سرگرمیوں کی اجازت دینے میں مزید آسانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذیل چیزوں کی اجازت منگل سے ہوگی:

مناسب صحت کے پروٹوکول کو اپناتے ہوئے فیکٹریاں ، صنعتیں اور تعمیراتی سرگرمیاں چلائی جاسکتی ہیں
گروسری اسٹورز ، ڈیری ، گوشت کی دکانیں ، سبزیوں اور پھلوں کی دکانیں ، کتاب کی دکانیں ، اسٹیشنری شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی
ڈپارٹمنٹل اسٹورز ، شاپنگ مال ، کپڑے اور جوتا اسٹورز ، کاسمیٹکس ، زیورات کی دکانیں ، الیکٹرانک اسٹورز ، آٹوموبائل سے متعلق اسٹورز اور موبائل شو رومز صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
آڈ ایون قاعدہ کے مطابق 25 سے زائد نشستوں کی گنجائش والی عوامی گاڑیوں کو کٹھمنڈو کے اندر وادی میں چلانے کی اجازت ہے۔
ترقیاتی اور عوامی خدمات سے متعلق تمام سرکاری دفاتر کو شفٹ کی بنیاد پر کام کرنے کی اجازت ہے
بینک اور دیگر مالیاتی ادارے کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ یومیہ خدمات جاری رکھ سکتے ہیں لیکن بھیڑ بھاڑ سے گریز کرنا ہوگا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter