نیپال نے آج اپنا چودھواں یوم جمہوریہ پورے تزک احتشام کے ساتھ منایا

29 مئی, 2021

کاٹھمانڈو/ کیئر خبر

نیپال نے آج اپنا چودھواں یوم جمہوریہ پورے تزک احتشام کے ساتھ منایا ، آج ہفتہ کو ۲۹ مئی، جہاں جمہوریہ نیپال کی صدر/ بیدیا دیوی بھنڈاری نے اس موقع پر نیپالی عوام کے لئے نیک تمنائیں ، خوشی ، امن اور خوشحالی کے لئے خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ "یوم جمہوریہ خودمختاری کو تقویت بخشے گا اور ہماری تحفظ، آزادی اور قومی یکجہتی کا ضامن بنے گا۔

ماؤنواز سنٹر کے سربراہ/ مسٹر پشپا کمال دہال پرچنڈ نے چودھویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہفتہ کی صبح تمام جمہوریت پسندوں سے ملک میں فیڈرل ڈیموکریٹک جمہوریہ کی اقدار کے تحفظ کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی ، جسے ہزاروں نیپالی عوام کی قربانیوں کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter