رمضان المبارک: احکام و مسا‌‍ ئل

جمع وترتیب: محمدہارون محمد یعقوب انصاریؔ

19 اپریل, 2021
haroon ansari

افطار کرنےکی دعا:بسم اللہ کہہ کر افطارکریں

افطار کے بعد کی دعا: ذهب الظمأ وابتلت العروق، وثبت الأجر إن شاء الله. وهذا ورد في حديث صحيح رواه أبو داود حديث نمبر 2357. پیاس ختم ہو گئی، رگیں تر ہو گئیں، اور اگر اللہ نے چاہا تو ثواب مل گیا۔

افطار کس چیز سے کریں: افطاررطب، کھجور،پانی سے کرنا مستحب ہے لیکن لازم نہیں۔ روزہ دار کوچاہيے کہ طیبات سے میں سے جو کچھ میسر ہو افطار کرلے،عن أنس بن مالك ـ رضي الله عنه ـ قال: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم- يفطر على رطبات قبل أن يصلي، فإن لم تكن رطبات، فعلى تمرات، فإن لم تكن حسا حسوات من ماء. صححه الألباني

سگریٹ سے  افطار: سگریٹ حرام ہے اور ہر حالت میں نقصان دہ ہے،جولوگ ایساکرتے ہیں وہ سنت کی مخالفت کرتے ہیں- لیکن جس نے اذان کے بعد سگریٹ سے افطار کیا تو اس کا روزہ درست ہوگا-لیکن افطار کرنے میں سنت کی مخالفت ہوگی۔(فتوی حکم التدخین نمبر: 1819-1671) اسلام ویب

روزہ دار کے سامنے گالی گلوج کرنا: اگرکوئی شخص روزہ دار کے سامنے گالی گلوج کرتاہے ایسے حالت مین روزہ دار کے ثواب میں کسی قسم کاکوئی کمی واقع نہیں ہوگا ، البتہ اس فاحش شخص کو سمجھانا چاہيے کیونکہ اللہ کا فرمان ہے کہ کوئی کسی کے بوجھ کو نہیں اٹھائے گا ۔ ارشاد ہے: وَلَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيهِ تَخْتَلِفُونَ {الأنعام:164}.

سحری ختم  ہونےکا وقت: سحری ختم ہونے کا شرعی وقت طلوع فجر صادق ہے، لیکن کچھ لوگ دس پندرہ منٹ قبل کھانا پینا بند کردیتے ہیں جس کی کوئی شرعی دلیل نہیں ہے۔ اور مسلمانوں کو ایسا نہیں کرنا چاہئے اس میں مبالغہ آرائی ہے ۔ اللہ کا فرمان: وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ مِنَ الْفَجْر ِ{البقرة: 187} اللہ کے رسول ﷺ نے اس بات کی وضاحت فرمادی صحیحین میں ہے: عن ابن عمر ـ رضي الله عنهما ـ أَنَّه صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ بلاَلًا يُؤَذِّنُ بلَيْلٍ، فَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يُنَادِيَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، ثُمَّ قَالَ: وَكَانَ ابن أم مكتوم رَجُلًا أَعْمَى، لاَ يُنَادِي حَتَّى يُقَالَ لَهُ: أَصْبَحْتَ، أَصْبَحْتَ. روایت ہے ابن عمر سے کہ رسول ﷺنے فرمایا: بلال رات کا اذان دیتے ہیں تو کھاؤپیو ام مکتوم کے ندا دینے تک ، پھر فرمایا کہ ام مکتوم نابینا ہیں یہاں تک کہ وہ کہیں صبح ہوگئی  صبح ہوگئی۔

روزہ کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے:

–  جماع اورہم بستری ۔

2-  مشت زنی (خودلذتی)۔

3- جان بوجھ کرکھانا پینا ۔

4 – طاقت بخش انجکشن لگوانا۔

5 – سنگی وغیرہ لگوانے سےخون نکلنے کی بنا پر ۔

6 – عمدا قئی کرنے کی وجہ سے ۔

7- عورت کا حیض اورنفاس کی وجہ سے خون نکلنا

کس عمل کے ارتکاب پر کفارہ ہے؟:

بحالت روزہ شریک حیات سے ہمبستری کرنے پر کفارہ ہے باقی کسی بھی وجہ سے روزہ فسد ہوجائے کفارہ نہیں ہے- البتہ اسے اس دن کا قضا کرناہوگا-

ابوھریرہ بیان کرتے ہيں کہ ایک شخص رسول اکرم ﷺکے پاس آيا اورکہنے لگا : اے اللہ تعالی کے رسول ﷺمیں تو ہلاک ہوگيا ، نبی ﷺنے اس سے پوچھا کس چيز نے تجھے ہلاک کردیا ؟

وہ شخص کہنے لگا : میں رمضان میں روزہ کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کربیٹھا ہوں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے فرمانے لگے : کیا تم غلام آزاد کرسکتے ہو؟ وہ کہنے لگا میں استطاعت نہيں رکھتا ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : کیا دو ماہ کے مسلسل روزے رکھ سکتےہو ؟ وہ کہنے لگا میں اس کی بھی طاقت نہيں رکھتا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتے ہو؟ وہ کہنے لگا نہيں ۔

کیا گل  منجن مفطر صوم ہے: علما‌ۓ کرام ،مفتیان عظام نے کا متفقہ فیصلہ ہے کہ گل منجن مفطرصوم ہے کیونکہ اس میں نشہ پایاجاتا ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے-وَعَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ

انجکشن: علما‌ۓ کرام ،مفتیان عظام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ طاقت بخش انجکشن لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتاہےکیونکہ اس سےغذا حاصل ہوتی ہے البتہ انسولین اور دوسرے انجکشن لینے میں کوئی   حرج نہیں ہے،اگر ممکن ہو تو انسولین کا انجکشن رات میں لیاجائے

مریض اورمسافرکے لئے رخصت: مسافرکو سفرکی حالت میں رخصت ہے ہاں وہ بعد میں قضا کرے گا –جیساکہ ارشادربانی ہے ﴿ فَمَن كَانَ مِنكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ۚ﴾ ترجمہ: لیکن تم میں سے جو شخص بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وه اور دنوں میں گنتی کو پورا کر لے  -(البقرۃ : 184)

بحالت سفرروزہ رکھنا: ماہ رمضان میں صحابہ کرام  جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلتے تھے بعض روزے سے ہوتے تھے بعض روزے سے نہیں ہوتے تھے پس روزے دار بے روزہ پر اور بے روزہ دار روزہ دار پر کوئی عیب نہیں پکڑاتا تھا(صحيح  مسلم:1116) اگر افطار واجب ہوتا تو روزہ رکھنے والوں پر انکار کیا جاتا، بلکہ خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بحالت سفر روزہ رکھنا ثابت ہے، بخاری و مسلم میں ہے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں رمضان المبارک میں سخت گرمی کے موسم میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے گرمی کی شدت کی وجہ سے سر پر ہاتھ رکھے رکھے پھر رہے تھے ہم میں سے کوئی بھی روزے سے نہ تھا سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہما کے۔ (صحیح بخاری:1945) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک میں فتح مکہ کے غزوہ کے لیے نکلے روزے سے تھے ”کدید“ میں پہنچ کر روزہ افطار کیا اور لوگوں کو بھی حکم دیا کہ روزہ توڑ دیں۔ (صحیح بخاری:1948

معمر اور کمزور کے لۓ رخصت: جو شخص مقیم ہو اور تندرست ہو اس کے لیے یہ حکم نہیں بلکہ اسے روزہ ہی رکھنا ہو گا ہاں ایسے بوڑھے، بڑے معمر اور کمزور آدمی جنہیں روزے کی طاقت ہی نہ ہو روزہ نہ رکھیں اور نہ ان پر قضاء ضروری ہے-﴿فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ﴾۔( البقرہ: 185

نفاس ،حائض، مرضع کے لئے رخصت: حیض ونفاس والی خواتین کے لئے رخصت ہے وہ اپنے ان ایام کی گنتی کو بعد میں پورا کریں-اور وہ عورت جوحاملہ ہےیا دودھ پلانے والی  اسے اپنے یا اپنے بچے کے نفس کوخطرہ ہوسکتاہے ایسے میں رخصت ہے۔واضح رہے کہ آیت مبارکہ  ..﴿وَمَن كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ..  ﴾سورة البقرة: 185) کے مطابق مریض کے حکم میں آئیں گی۔اور اس پر قضاء ہے

جان بوجھ کر بحالت روزہ کھالینا: اگر کوئی روزہ دار بحالت روزہ جان بوجھ کر کھاپی لیتاہے تو اس کا روزہ قابل قبول نہیں ،اس پرقضاء ہے،لیکن بھول کو کھاپی لیا تو وہ روزہ پورا کرے

بحالت روزہ کھانا نمک چکھنا: صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ زبان پر رکھ کرچکھاجاسکتاہے اجازت ہے لیکن کلی کرلے

روزہ کیا ہے: رمضان کا روزہ فرض ہے جو ہر عاقل،بالغ،ذی ہوش مردوعورت پرفرض ہے﴿   ياايها الذين آمنوا كتب عليكم الصيام كما كتب على الذين من قبلكم لعلكم تتقون﴾(سورۃ البقرۃ:183)

عمدا قئ کرنا: عمدا قئ کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے ، ہاں اگر کسی کو فطری  قئ آجائے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹتا

سرما: سرما  ،کاجل،عطر(خوشبو)لگانے  سے روزہ نہیں ٹوٹتا-(ابن تیمیہ،ابن باز اور ابن عثیمین رحمہم اللہ)

شوگر کے لئے انسولین کا ٹکیہ: شوگر کے لئے انسولین کا ٹکیہ لگانے سے روزہ ختم نہیں ہوگا

مستحقین زکوۃ الفطر: زکوۃ الفطر مسکینوں کے لئے ہے  أغنوهم عن الطواف فى هذ اليوم(دارقطنى،ابن عدي اور طبقات ابن سعد کے اندر
ذکرکیاگیاہے ”انکو آج کےدن چکر لگانے سے آزاد کردو

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter