اہرام کے سامنے غیرموزوں فوٹو شوٹ پر مصری ماڈل گرفتار

15 جنوری, 2021

قاهره/ ايجنسى

ایک مصری فیشن ماڈل اور انسٹاگرام پر سرگرم خاتون کو قاہرہ شہر کے باہر   نامناسب تصاویر بنواکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر خاتون ماڈل کی گرفتاری پر بہت زیادہ تنقید کیے جانے پر بعدازاں اسے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

اس ماڈل کی شناخت سلمیٰ الشامی کے نام سے ہوئی ہے جسے اسکے فوٹو گرافر حوسہ محمد کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ ماڈل نے قدیم فراعنہ مصر کے انداز کا لباس زیب تن کرکے قدیم مصر کے فرعونوں کے قبرستان سقارہ کے سامنے یہ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

ایک غیر ملکی میڈیا ادارے نے جب اس حوالے سے مصری حکام سے رابطہ کیا تو انھوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فوٹو گرافر کو رقاصہ سلمیٰ الشامی کے ساتھ آثار قدیمہ کے زون میں پرائیویٹ تصاویر شوٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب اس فوٹو گرافر کا کیس متعلقہ عدالت کو بھجوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمیٰ الشامی نے جیسے ہی اپنی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیں، تو سوشل میڈیا یوزرز نے ان تصاویر کو غیرمناسب قرار دیا تھا۔

دوسری جانب  سلمیٰ الشامی کا کہنا تھا کہ اسے معلوم نہیں تھا کہ قدیم آثار قدیمہ پر بلا اجازت تصاویر بنوانا ممنوع ہے۔ اس نے کہا کہ اسکا مقصد مصری ثقافت کو رسوا کرنا نہیں بلکہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter