بی سی سی آئی صدر سوربھ گنگولی کو آیا ہارٹ اٹیک ، اسپتال میں بھرتی

2 جنوری, 2021

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی کو سینے میں درد کے بعد کولکاتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گنگولی کولکاتہ کے ووڈلینڈس اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں ۔ آج انہیں جم میں ورک آوٹ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک آیا ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور انجیوپلاسٹی سے گزرنا ہوگا ۔ رپورٹس کے مطابق ان کی حالت ابھی مستحکم ہے۔

سینئر کھیل صحافی بوریا مجمدار نے بتایا کہ جب گنگولی جم میں تھے تب انہیں چکر آیا اور وہ ٹیسٹ کروانے کیلئے ووڈلینڈس اسپتال گئے ۔ جب یہ پتہ چلا کہ گنگولی کو دل سے وابستہ پریشانی ہے تو اسپتال نے ڈاکٹر سروج منڈل کی قیادت میں تین رکنی بورڈ بنایا ہے ، جو ان کا علاج کرے گا ۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ٹویٹ کیا کہ یہ سن کر کافی دکھ ہوا کہ سوربھ گنگولی کو ہلکا دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ ان کے جلد صحت مند ہونے کی تنما کرتی ہوں ۔ گنگولی اور ان کے کنبہ کیلئے دعا کرتی ہوں ۔

رپورٹس کے مطابق گنگولی سینے میں درد کے بعد جم میں بیہوش بھی ہوگئے تھے ۔ 48 سالہ گنگولی کی حالت اب مستحکم ہے اور انہیں ایمرجنسی وارڈ میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter