سن 2020 میں اسلام قبول کرنے والی شخصیات

25 دسمبر, 2020

ڈیسک رپورٹ-

عالمی وبا، دہشتگردی اور دیگر حادثات میں کئی نامور شخصیات کی موت نے دنیا بھر میں لوگوں کو غمگین کیا لیکن وہیں اس سال کئی اہم شخصیات کے اسلام قبول کرنے کی اچھی خبریں بھی سامنے آئیں۔

کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل

رواں سال کے آغاز میں ایک طویل وقت پاکستان میں گزارنے والی کینیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ 2019 ان کی زندگی کے مشکل ترین سالوں میں سے ایک تھا لیکن زندگی کے تمام چیلنجز نے انہیں آج اس نقطے پر پہنچا دیا ہے۔

2020 میں اسلام قبول کرنے والی شخصیات

کینیڈین بلاگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک دہائی سے مسلم ممالک میں سفر کے دوران انہوں نے دیکھا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔

معروف یوٹیوبر جے پلفری

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوبر جے جورج ولیم پلفری نے رواں برس ستمبر میں دورہ ترکی کے دوران دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ’میں مسلمان ہوگیا‘ کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

2020 میں اسلام قبول کرنے والی شخصیات

یوٹیوبر جے پلفری نے اپنے یوٹیوب چینل پر 7 منٹ اور 25 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو شیئر کی جس میں میں جارج ولیم کو استنبول کی سلیمانیہ مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نومسلم کورین یوٹیوبر اور سابقہ پاپ گلوکار کم داؤد کی اہلیہ میا

2019 میں عیسائی مذہب سے کنارہ کشی کر کے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوبر کی اہلیہ میا بھی رواں برس اسلام قبول کر کے مسلمان ہوگئیں۔

2020 میں اسلام قبول کرنے والی شخصیات

رواں برس ماہ نومبر میں کم داؤد نے کے عنوان سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے مسلمان ہونے کا اعلان کیا۔

ویڈیو میں داؤد کم کو اپنی اہلیہ میا کو کلمۂ شہادت پڑھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا میسیو

رواں برس نومبر میں ہی ’دی لیڈی ٹائیسن‘ اور کک باکسر کے نام سے جانی جانے والی نیدر لینڈ کی باکسنگ چیمپئن روبی جیسیا نے مسجد میں گواہوں کی موجودگی میں باضابطہ طور پر اسلام قبول کیا۔

2020 میں اسلام قبول کرنے والی شخصیات

سوئیڈش باکسر بڈو جیک

2020 میں اسلام قبول کرنے والی شخصیات

رواں برس ماہ اگست میں سوئیڈن کے پروفیشنل باکسر بڈو جیک نے اپنے سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن مائیک ٹائسن اور عامر عبد ﷲ کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter