مولانا عبدالمنان مفتاحی کے والد گرامی سپرد خاک

21 دسمبر, 2020

ڈومریا گنج / رپورٹ: مولانا وصی اللہ مدنی

دینی حلقوں میں یہ الم ناک خبر بڑے رنج وغم کے ساتھ سنی گئی کہ جمعیت اھل حدیت،حلقہ ڈومریا گنج کے ناظم جناب مولانا عبدالمنان صاحب مفتاحی کے والد گرامی جناب محمد حسین بن حشر اللہ رحمہ اللہ طویل علالت کے بعد مورخہ 16/12/2020 بروز بدھ، بوقت تقریبا 6:45شب 97برس کی عمر میں اس دارفانی سے رحلت فرما گئے، إنا لله وإنا إليه راجعون.
موصوف صوم وصلاةکے پابند، صالح اور دیندار تھے،نہایت شریف اور حددرجہ مہمان نواز تھے، عمر رسیدہ ھونے کے باوجود قوت بصارت قابل رشک تھی، بغیر عینک کے قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے، خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ھونے کے علاوہ علماء نواز بھی تھے اگر انہیں یہ معلوم ھوجاتا تھا کہ یہ عالم دین ہیں تو ان کی خدمت اور ضیافت اپنی وسعت وطاقت سے زیادہ کرنے کی کوشش کرتے،
اللہ ان کے حسنات اور سماجی خدمات کو قبول فرمائے، آمین.
ان کی نماز جنازہ مورخہ :17/12/2020 بروز جمعرات بوقت 1:30ان کے آبائی گاؤں گنگوار میں ان کے فرزند ارجمند جناب مولانا عبدالمنان صاحب مفتاحی کی امامت میں ادا کی گئی.
بعض احباب کرام جو کسی معقول سبب کے باعث ان کی نماز جنازہ میں کوشش کے باوجود شرکت کرنے سے قاصر رہے، انھوں نے سنت متروکہ کو زندہ کرتے ہوئے ان کی قبر پر نماز جنازہ ادا کی، آپ کی نماز جنازہ میں علماء، دعاة، طلبہ ،عوام الناس اور مقامی سیاسی شخصیات کی ایک بڑی تعداد شریک ھوکر ان کے لئے خلوص دل سے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے قرابت داروں اور سوگ واروں نے نمناک آنکھوں سے انھیں سپرد خاک کیا،
نماز جنازہ میں قرب وجوار کے عوام کے علاوہ مدارس وجامعات اور دیگر دینی تنظیموں اور جمعیتوں کے ذمہ داران ونمائندگان نے شرکت کی سعادت حاصل کی اور ان کے بیٹوں، پوتوں اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا، نماز جنازہ میں شرکت کرنےوالے بعض نمایاں سرکردہ شخصیات، علماء اور رفقاء واحباب کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں :
*مولانا محمد ابراہیم مدنی-
*وصی اللہ عبدالحکیم مدنی-
**ڈاکٹر عبدالرحمن لیثی-
*مولانا عبدالرب سلفی –
*مولانا شفیع اللہ عبدالحکیم مدنی –
*مولانا عبدالرحمن اثری –
*ماسٹر جاوید احمد –
*مولانا فخرالدین ریاضی –
*مولانا جمشید عالم سلفی –
*مولانا عبدالرشید سلفی –
*مولانا عبدالستار سراجی –
*مولانا صدیق احمد انواری –
*مولانا عبیدالرحمن –
*مولانا ابوبکر سلفی –
*مولانا حافظ عبدالسميع مدنی –
*ڈاکٹر افضال احمد-
*مولانا فخرالدین ندوی –
*مولانا عبدالغنی سلفی –
*مولانا عبداللہ سلفی –
*مولانا عبدالمعبود سلفی –
*مولانا کاشف شکیل –
مولانا حسان ابو المکرم –
*مولانا راشد سلفی –
*مولانا ھلال احمد سلفی –
*مولانا ذکی احمد
*حافظ عبدالقادر –
*مولانا سفیان اختر ندوی –
*مولانا رضوان اللہ فیضی –
*مولانا جاوید سنابلی –
*مولانا ریاض الدین مدنی –
*مولانا جاوید احمد سنابلی –
*مولانا احمد رشید –
*مولانا عبدالسلام، جے کے پریس –
*مولانا حمیداللہ سلفی،چودھری-
*پردھان عبدالعلی –
*پردھان محمد حامد –
*پردھان محمد زبیر –
*نریندر منی، ترپاٹھی-
*راجیش دویدی –
مولانا مفتاحی صاحب کے بہت سارے احباب اور علماء کرام جو دلی، لکھنؤ، سعودی عرب، کویت، دبی وغیرہ میں مقیم ہیں، انھوں نے اپنے تعزیتی کلمات بھیج کرانھیں صبر کی تلقین کی، ان کے والد کی مغفرت اور رفع درجات کے لئے پرخلوص دعائیں کیں،
پسماندگان میں دوبیٹے، دوبیٹیاں، دوبہوئیں ،نو پوتے، سات پوتیاں، اور پانچ پرپوتے ہیں،
اللہ تمام لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے، موصوف کی بشری لغزشوں کو درگذر کرتے ہوئے ان کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس کا مکین بنائے،(آمين)
"ان لله ماأخذ، وله ماأعطى، وكل شيء عنده بأجل مسمى، فلتصبرولتحتسب”
شریک غم ودعا
*(مولانا) محمد ابراہیم مدنی،
امیر ضلعی جمعیت اھل حدیت ،سدھارتھ نگر-
* راقم آثم وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیت ،سدھارتھ نگر –

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter