نیپالی مرد، خواتین سے زیادہ شراب اور تمباکو نوشی کے عادى

رپورٹ: عبد الصبور ندوی

10 دسمبر, 2020

حالیہ سروے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک نیپال میں خواتین کے مقابلے مردوں میں شراب اور تمباکو کے استعمال کی شرح زیادہ ہے۔
حکومت نیپال کے مرکزی اعداد وشمار محکمہ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ، 81.4 فیصد خواتین ، جن کی عمریں 15 سے 49 سال کے درمیان ہیں ، کبھی بھی شراب نہیں پیتیں ، جبکہ اسی عمر کے مردوں میں سے 43 فیصد مردوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ابتک شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ تاہم ، اسی عمر گروپ کی 5.1 فیصد خواتین نے 15 سال کی عمر سے قبل کم از کم ایک بار شراب پینے کی بات کہی ہے۔

سی بی ایس کے ذریعہ نیپال میں کلسٹر سروے 2019 کی نئی جاری کردہ سروے کی فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کے مقابلے مردوں میں شراب ، سگریٹ اور تمباکو کا استعمال زیادہ ہے۔

گذشتہ سال مئی سے نومبر کے دوران کیے گئے سروے میں شامل 14،805 خواتین جواب دہندگان میں سے 9.1 فیصد نے بتایا کہ انھوں نے گذشتہ ایک ماہ کے دوران کسی بھی وقت کم سے کم ایک بار شراب پی تھی جبکہ 5،501 مردوں میں سے 40.6 فیصد نے گزشتہ ایک ماہ میں کم سے کم ایک بار شراب نوشی کا اعتراف کیا ہے۔

نیپال ایم آئی سی ایس 2019 نے تمباکو اور شراب کے استعمال اور خواتین و مردوں کے مابین استعمال کے تناسب کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔

اسی طرح ، 89.2 فیصد خواتین نے کبھی سگریٹ نہیں پیا یا تمباکو کی دیگر مصنوعات کا استعمال نہیں کیا جبکہ 10.6 فیصد تمباکو کی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں۔ سروے کے نتائج کے مطابق ، 43.9 فیصد مرد کبھی سگریٹ نوشی نہیں کی یا تمباکو کی دیگر مصنوعات استعمال نہیں کیا جبکہ 12.3 فیصد مرد سگریٹ پینے والے یا تمباکو کا استعمال کرنے والے پاے گئے۔

سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ خواتین کے مقابلہ میں مرد زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ سی بی ایس سروے میں پتا چلا ہے کہ 15-24 اور 15-49 عمر کے گروپوں میں ، مرد خواتین سے زیادہ خوش ہیں۔ 15-24 سال کی عمر میں ، 69.6٪ مرد "بہت خوش یا کسی حد تک خوش” ہیں ، جبکہ خواتین کی نسبت 68 ہے۔ اسی طرح ، 15-49 عمر کے گروپ میں ، 64.7 فیصد مرد "بہت خوش یا کسی حد تک خوش” ہیں ، جبکہ 62.4 فیصد خواتین اسی طرح خوشی محسوس کرتی ہیں۔

سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نیپال نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نمایاں پیشرفت کی ہے ، جن میں بچوں کی اموات روکنے، بچوں کیلئے خوراک ، پانی تک رسائی؛ صفائی ستھرائی اور پیدائش کے اندراج شامل ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 8 فیصد خواتین ، جن کی عمریں 20 سے 24 سال کے درمیان ہیں ، نے 15 سال کی عمر سے پہلے شادی کی تھی ، اور 18 سال تک پہنچنے سے پہلے 33 فیصد خواتین نے شادی کی۔

سروے میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ نیپال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات، نوزائیدہ اموات کی شرح میں پچھلے پانچ سالوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایم آئی سی ایس کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد سے ، پانچ سال سے کم عمر کی اموات کی شرح میں کمی آئ ہے: ایک ہزار پیدا ہونے والے بچوں میں اموات کی شرح 37 سے گھٹ کر 25 ہوئی ہے اور نوزائیدہ اموات کی شرح 19 سے گھٹ کر 16 رہ گئی ہے
پرائمری تعلیم کی تکمیل کی شرح 82 فیصد ، اور ثانوی سطح کی تعلیم 27 فیصد ہے۔ لڑکیوں کی خواندگی کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں ہر سطح پر زیادہ ہے۔ جلد ہی ملک میں مردم شماری کا آغاز ہونے جارہا ہے؛ جس کے بعد ہر سطح پر نۓ اعداد و شمار سامنے آیینگے-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter