اپنی بیٹی کے ساتھ ہر روز قبر میں سوتا ہے یہ شخص ، وجہ جان کر چونک جائیں گے

8 دسمبر, 2020

بیجنگ / ایجنسیاں

ایک باپ اپنی بیٹی سے کتنا پیار کرتا ہے ، اس کا جیتا جاگتا ثبوت چین میں دیکھنے کو ملا ، جہاں ایک شخص اپنی معصوم بیٹی کے ساتھ ہر روز قبر میں سوتا ہے ، جس کی وجہ اس کی بیٹی کا سنگین بیمار ہونا ہے ۔ اس کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔ یہ شخص ہر روز اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے اور اس کو خوش کرنے کیلئے قبر میں ہی کھیلتا ہے ۔ اس کے پیچھے کی وجہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہوجائیں گے ۔ دراصل چین کے سیچوآن صوبہ میں جھانگ لیونگ نام کا ایک شخص اپنی بیٹی کے ساتھ قبر میں سوتا ہے ، جس کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں ۔ تصویروں میں یہ شخص اپنی بیٹی کے ساتھ ایک قبر نما گڑھے میں کھیلتا نظر آرہا ہے ۔

جانکاری کے مطابق جب اس شخص سے اس سلسلہ میں پوچھا گیا تو اس نے ایک حیران کرنے والی بات بتائی ۔ اس شخص نے بتایا کہ یہ قبر اس کی بیٹی ہے ، جس کے ساتھ وہ ہر روز قبر میں کھیلتا ہے ۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ جب بیٹی زندہ ہے تو اس کی قبر کیوں کھودی گئی ہے ، تو اس نے دل جھنجھور دینے والی کہانی سنائی ۔ جھانگ لیونگ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو پیدائش سے ہی ایک سنگین بلڈ ڈس آرڈر کی بیماری کی ہے ۔ اس بیماری کے علاج میں جھانگ اور اس کا کنبہ لاکھوں روپے خرچ کرچکا ہے ، مگر ان کی بچی ٹھیک نہیں ہوپارہی ہے ۔ ڈاکٹرس بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کی بیٹی کے پاس زیادہ دن نہیں ہے ۔

بتادیں کہ جھانگ پیشہ سے کسان ہیں اور ان کے کنبہ کی آمدنی بھی کچھ خاص نہیں ہے ۔ بچی کے علاج کیلئے انہوں نے باہر کے لوگوں سے قرض لیا تھا اور اب انہیں مزید قرض بھی نہیں مل پارہا ہے ۔ ایسے میں ہارکر جھانگ سب کام چھوڑ کر اپنی بچی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ۔ بچی کے ساتھ قبر میں کھیلنا اور سونا بھی وہ سب کچھ اپنی بچی کیلئے ہی کررہے ہیں ۔ وہ اپنی بچی کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے کھیت میں ہی بچی کیلئے قبر کھودی ہے ۔ جھانگ روزانہ وہاں آتے ہیں اور بچی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ۔ جھانگ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کی بچی کا دل یہاں لگ جائے گا ، جس سے موت کے بعد اس کو قبر میں سکون ملے گا ۔ سوشل میڈیا میں تصویریں وائرل ہونے کے بعد سبھی لوگوں نے جھانگ کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ، تاکہ ان کی بیٹی کا علاج کرایا جاسکے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter