امریکا: پہلی ووٹنگ کےنتائج، جوبائیڈن کامیاب

3 نومبر, 2020

نیو ہیمپشائر/ ايجنسى

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گاؤں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا۔

یاس گاؤں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاؤں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

ڈکس ول ناچ کی آبادی 12 افراد پر مشتمل ہے، 1960ء سے اس گاؤں کے رہائشی امریکا میں سب سے پہلے اپناووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

امریکا کے دیگر حصوں میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ نیپالی وقت کے مطابق شام  5 بجے شروع ہو گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter