کٹھمنڈو کے نیا بازار میں گیس سلنڈر پھٹا، 11 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

15 اکتوبر, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر
دارالحکومت کے محلہ نیا بازار میں پھل پھول چوک کے سامنے پکوان گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔یہ حادثہ نیل کماری چھتری کے گھر پر ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کا منموہن اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ، گھر میں موجود چاروں گیس سلنڈر پھٹ گئے، جس سے نیلکماری کے پورے گھر کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق قریبی مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے اور معمولی نقصان ہوا ہے۔ زخمیوں میں نیل کماری ، چنمتی کے سی ، وشیل کنیل ، رمیش چھتری ، امر بسنیت ، سرلا بسنیت، شانت ادھیکاری ، ارجن چوہار ، نرسنگ کے سی ، رزینہ کھتری ، کشوری کھتری اور وجیا شیسٹھا شامل ہیں۔ پولیس نے فائر فائٹرز اور ٹینکروں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter