دوسرے ممالک بھی امارات کی پیروی کریں گے، اسرائیل کی جنگی برتری یقینی بنائی جائے گی، امریکی وزیر خارجہ

28 اگست, 2020

مقبوضہ بیت المقدس/ایجنسیاں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے مشرق وسطی کے دورے میں عرب ریاستوں پر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پرزور دیاہے،اپنے دورہ تل ابیب کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد ان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ دوسرے عرب ممالک بھی متحدہ عرب امارات کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر یہودی ریاست تسلیم کریں ، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے نہ صرف خطے میں امن قائم ہوگا بلکہ یہ ان ممالک اور خود ان کے عوام کی زندگیوں میں بہتری ہوسکے گی ، پومپیو اور نیتن یاہو نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کیلئے عالمی حمایت نہ ملنے پر تنقید بھی کی ، امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم ایران کی اعلیٰ قسم کے ہتھیاروں تک رسائی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے، دنیا کو چاہئے کہ اس معاملے میں ہماری تقلید کریں ، پومپیو نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی جنگی برتری کو یقینی بنائے گااور متحدہ عرب امارات کیساتھ اسلحے کے معاہدوں پر نظر ثانی کریں گے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter