یمن میں آسمان سے پراسرار روشن پتھر گرنے لگے; عوام میں خوف و ہراس کی لہر

12 اگست, 2020

صنعا/ ایجنسیاں

یمنی دارالحکومت صنعا کے مشرقی مضافات سمیت کئی صوبوں میں رات کے وقت نیلے رنگ کے روشن پتھر گرنے پر خوف وہراس پھیل گیا۔ العربیہ نیٹ کے مطابق یمن میں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ یمن کے مختلف صوبوں میں عجیب و غریب روشن پتھر زمین پر گرتے ہوئے نظر آئے جن سے پورا آسمان پراسرار انداز میں روشن ہوگیا۔ مقامی باشندے یہ منظر دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب و غریب قسم کے یہ پتھر صنعا کے مضافات میں گرے اور ان کے گرنے سے زبردست دھماکہ ہوا۔ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی- صارفین نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ تصاویر یمن خصوصاً دارالحکومت صنعا پر آسمان سے گرنے والے روشن پتھروں کی ہیں- یمن کے ماہر فلکیات محمد عیاش نے بتایا کہ چند لمحوں کے لیے یمن کے شمال مغربی صوبوں میں بعض علاقوں میں آسمان چمکدار فاسفورس سے روشن ہوگیا۔ دراصل فضائی غلاف سے نکلنے والے بعض پتھروں کی وجہ سے آسمان روشن ہوگیا تھا-

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter