بھارت نیپال میں کورونا پھیلارہا ہے : نیپالی وزیر اعظم ؛ ایسی زبان ہرگز برداشت نہیں: بھارت

21 مئی, 2020

نئی دہلی/ کٹھمنڈو / ایجنسیاں:

نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے پارلیمنٹ کے بجٹ شیسن میں نیپالی زمین پر بھارتی تجاوزات کو خارج کرتے ہویے کہا بھارت نے نہ صرف نیپالی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے بل کہ نیپال میں کورونا بھی بھارت ہی پھیلارہا ہے – ہندوستان نے  نیپال حکومت کی طرف سے کالا پانی اور لیپولیخ کو نیپال کا حصہ ظاہر کرنے کے مقصد سے  ایک نیا نقشہ جاری کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور الزام عائد کیا کہ نیپال کی قیادت سرحدی معاملے پر دوطرفہ سفارتی بات چیت کے لیے ماحول خراب کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں نیپال کے اس اقدام کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت نیپال نے آج نیپال کا ایک ترمیم شدہ سرکاری نقشہ جاری کیا ہے، جس میں ہندوستانی علاقے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ یکطرفہ  کارروائی تاریخی حقائق اور شواہد پر مبنی نہیں ہے۔ یہ اقدام زیر التوا سرحدی امور کے سفارتی مذاکرے کے ذریعے مفاہمت کے باہمی اتفاق رائے کے منافی ہے۔ اس طرح مصنوعی ڈھنگ سے کئے گئے دعوے ہندوستان قبول نہیں کرے گا۔ اور نہ ہی اولی کا کورونا بیان قابل برداشت ہوگا  

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے کہا کہ نیپال اس بارے میں ہندوستان کے مستقل موقف سے بخوبی واقف ہے اور ہم نیپال حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کا بلاجواز نقشہ اختراع کرنے سے باز رہے اور ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔ انہوں نے کہا، ’ہمیں امید ہے کہ نیپالی قیادت زیر التوا سرحدی مسئلے کے حل کے لئے سفارتی گفت و شنید کی مثبت فضا پیدا کرے گی‘۔

ہندوستان نے حالیہ دہائیوں میں نیپال کے بارے میں شاید ہی کوئی سخت بیان دیا ہو۔ اس بیان میں ہندوستان نے نیپال کی قیادت کو دو مضبوط اشارے بھی دیئے ہیں۔ پہلا اگر نیپال اپنا موقف تبدیل نہیں کرتا ہے تو تو لاک ڈاؤن کھلنے تک مجوزہ سکریٹری ہرشوردھن شرینگلا کے کاٹھمانڈو کے دورے کے موقع پر دوبارہ غور و خوض کیا جاسکتا ہے اور دوسرا دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعطل کھڑا ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم نرَونے نے حال ہی میں کہا تھا کہ نیپال کی قیادت بیرونی اشارے پر کالاپانی اور لیپولیخ خطے میں ایک سرحدی تنازعہ اٹھا رہی ہے۔ ان کا اشارہ چین کی طرف تھا۔

ہندوستان کے ساتھ سرحد تنازعہ کے درمیان نیپال کا نیا سیاسی نقشہ جاری کرنے سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس نقشے میں لپولیخ  کالاپانی  اور لمپیادھرا  کو نیپالی علاقے میں دکھایا گیا ہے۔ اس درمیان نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کورونا وبا کو لے کر ہندوستان کے خلاف ایک بڑا بیان دیا ہے۔ نیپالی زبان میں دیئے گئے اس بیان میں اولی نے کہا کہ ہندوستان سے جو لوگ نیپال لوٹے ہیں، ان میں کورونا کے سنگین علامات ملے ہیں، جبکہ اٹلی اور چین سے لوٹے شہریوں میں کورونا کے معمولی علامات ملے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter