ڈاکٹر قمر الہدیٰ انصاری نے داعی اجل کو لبیک کہا؛ لاک ڈاؤن اور سوگواروں کے بیچ بیرگنج میں سپرد خاک

3 مئی, 2020

بیر گنج /کئیر خبر 

بیر گنج کے مشہور سماجی کارکن ؛ سیاسی لیڈر ؛ اور بزنس مین ڈاکٹر قمر الہدیٰ انصاری نےآج شب ساڑھے بارہ بجے برین ہیمرج کے سبب انتقال کرگۓوہ لگ بھگ 58 برس کے تھے

انکی نماز جنازہ بعد نماز ظهربہوری بیر گنج میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں سوگواروں کے بیچ سپرد خاک کر دیے گئے

ڈاکٹر صاحب کو کل شام میں برین ہیمرج ہوا نزدیکی اسپتال میں انھیں داخل کرایا گیا آپریشن کے لئے کٹھمنڈو لے جانے کا فیصلہ ہوا ایئر امبولینس کیلئے سیڈیو کاریالیہ کے ذریعے کارروائی کی ہی جارہی تھی کہ وقت موعود آپہنچا اور اس دنیا سے کوچ کر گئے

ڈاکٹر صاحب دینی مزاج کے حامل تھے دینی تنظیموں سے وابستگی تھی ؛؛ انہوں نے مدرسہ ام کلثوم للبنات قایم کیا تھا جہاں بچیاں دینی اور عصری علوم سے فیضیاب ہورہی ہیں ؛ سرگرم سماجی لیڈر مولانا کلام الدین مدنی نے ان کے انتقال کو جمعیت اہل حدیث نیپال  اور سماج کا خسارہ قرار دیا اور کہا ایک سوجھ بوجھ اور دور اندیش شخصیت سے ہم محروم ہوگئے –   

ڈاکٹر قمر الہدی صاحب مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے قیام سے ہی اس تنظیم سے وابستہ رہے ؛ ضلع پرسا کے مستقل صدر جمعیت رہے – دو میقات مرکزی جمعیت میں خازن رہے اور جمعیت کے استحکام کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے- جمعیت کے وقار کو باقی رکھنے کیلئے اصلاح کی ہر ممکن کوششیں کیں-

کئیر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عبد المبین ثاقب نے انکے انتقال کو نیپال میں ملت کا نقصان قرار دیا اور کہا وہ ایک نیک بااخلاق شخصیت تھی 

فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا عبد الصبور ندوی نے ڈاکٹر صاحب کو خراج عقیست پیش کرتے ہویے کہا علم دوست عمدہ اخلاق کے پیکر شفافیت پسند رہنما کو ہم نے کھو دیا ہے؛ مسلم ناگرک سماج ؛ سنگھیہ سماج وادی نیپال ؛ اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال میں انکی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جاینگی

ڈاکٹر اورنگزیب تیمی ؛ نایب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ؛ نے ڈاکٹر قمر الھدی رحمہ اللہ کی وفات پر کہا : وہ ایک زندہ دل؛ متحرک ؛خوددار؛ وسیع النظر ؛ نبض شناس انسان تھے جماعت اہل حدیث کے خصوصآ ہمدرد تھے-قومی و ملی مسائل کو حل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے بہوری میں انہوں نے تعلیم نسواں کو متعا رف کرایا انکی رحلت مسلمانوں کے لئے انخلاء ہے رب کریم انکی خدمات کو قبول فرماے اور انھیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے-

کئیر خبر کے قارئین سے موصوف کی دعائے مغفرت کی درخواست ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter