ماں نے راشن لینے بھیجا، بیٹا دلہن لے آیا

30 اپریل, 2020

غازی آباد/ایجنسیاں

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں کورونا وائرس لاک ڈائون کے دوران دلچسپ واقعہ پیش آیاجب ایک نوجوان گھر سے سوداسلف لینے گیا اور واپسی پر دلہن ساتھ لے آیااور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔

بھارتی ٹی وی ’این ڈی ٹی وی‘ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق نوجوان کی ماں نے بیٹے کی خفیہ شادی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اسے اپنی دلہن کے ساتھ گھر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ۔ خفیہ شادی کرنے والے نوجوان کی ماں اس کے بعد پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور اپنے بیٹے کے خلاف رپورٹ لکھواتے ہوئے کہا کہ ’’ میں نے اسے گھر کا سودا سلف لینے بھیجا تھا لیکن وہ اپنے ساتھ بیوی لے آیاہے ۔ جسے میں ہر گز قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں‘‘۔

دوسری جانب ماں سے چھپ کر شادی کرنے والے نوجوان گڈو کا کہنا ہے کہ ان کی شادی دو ماہ قبل ہوئی تھی لیکن ماں کے ڈر سے اپنی بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔وہ دہلی میں کرایے کے گھر میں رہ رہی تھی لیکن لاک ڈائون کے باعث اسے وہ مکان چھوڑنا پڑا۔

نوجوان کے مطابق شادی کے وقت گواہان کم ہونے کی وجہ سے اسے شادی کا سرٹیفیکیٹ نہیں مل سکا تھا۔ سرٹیفیکیٹ کے لیے اسے ایک بار جانا تھا لیکن لاک ڈائون کے باعث نہیں جا سکا۔

پولیس نے اس صورتحال کا حل یہ نکالا ہے کہ دلہن جس کرایے کےمکان میں رہ رہی تھی اس کے مالک سے کہا ہے کہ فی الوقت انہیں مکان سے نہ نکالا جائے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter