روتہٹ کے دو نوجوانوں میں کورونا کی تصدیق؛  ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 پہنچی

28 اپریل, 2020

روتہٹ/ کئیر خبر 

ضلع روتہٹ میں دو نوجوان  کےکورونا وائرس کے مرض کا مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے؛ ان دو مریضوں کے  ساتھ ملک میں ٹوٹل مریض 54 ہوگے ہیں

برندابن بلدیہ نمبر 9 کے بھوسہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان  اور دیوہی گونہی میونسپلٹی 1 کے  21 سالہ نوجوان  کو کورونا وائرس نے شکار بنایا  ہے۔

   چندر پور میں واقع سنگرودھ قرنطینہ  میں  پندرہ دن گزارنے کے بعد ایک گاؤں واپس آیا تھا۔ ہندوستان میں کولکتہ سے واپسی کے بعد وہ قرنطین ہوگیا تھا ۔  مدت پوری کرنے کے بعد اسے واپس گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔  ریپڈ تشخیصی ٹیسٹ (این آر ڈی ٹی) پر  منفی اور پی سی آر ٹیسٹ  جنک پور میں بھی منفی رزلٹ آیا ۔
تاہم ، اس کا نمونہ 24 اپریل کو میڈیکل ٹیم نے پھر سے  اکٹھا کیا اور اسے کٹھمنڈو میں قائم نیشنل پبلک ہیلتھ لیبارٹری (این پی ایچ ایل) بھیج دیا گیا ، جس میں اس  وائرس کا مثبت رزلٹ آیا تھا۔

کھٹمنڈو سے تعلق رکھنے والی کرائسس مینجمنٹ سنٹر (سی سی ایم سی) کی ٹیم نے این پی ایچ ایل میں ٹیسٹ کے لئے 24 اور 25 اپریل کو ضلع میں آٹھ مختلف قرنطین  سے 83 افراد کے نمونے واپس لئے تھے۔ ان میں سے ، ان دونوں نوجوانوں کی مثبت رپورٹ سامنے آئیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter