سعودی عرب اور کیرل میں چاند دکھا؛ نیپال میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 25 اپریل کو

23 اپریل, 2020

کٹھمنڈو/ کئیر خبر

رمضان المبارک 1441 ہجری کا چاند ملک نیپال میں  نظر نہیں آیا، لہذا پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔ 

کٹھمنڈو میں نیپالی جامع مسجد ؛ کشمیری جامع مسجد ؛ کالی ماٹی جامع مسجد کے ائمہ کرام نے ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کی توثیق کی ہے

جب کہ سعودی عرب اور بھارت کے کیرل میں رمضان کا چاند دیکھا گیا ۔

کئیر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور جمعیت اہل حدیث کٹھمنڈو کے امیر مولانا عقیل احمد سلفی نے اعلان کیا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم رمضان المبارک  1441  ہجری 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

 اسی کے ساتھ علماء اور مساجد انتظامیہ سے اپیل کی گئی  ہے کہ کورونا وایرس کی ہولناکی کے سبب حکومت نیپال  کی گائیڈ لائنس  منشور پر لازمی عمل کریں۔ اور مساجد میں نماز کی ادایگی کی کوشش ہر گز نہ کریں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter