بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، 640 افراد ہلاک

22 اپریل, 2020

نئی دہلی ۔ (۔ 22 اپریل2020ء) بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 640 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرکورونا وائرس کے 1336 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس دوران بھارت کے مختلف علاقوں میں مزید 50 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 640 ہوگئی۔بھارت کی مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 19،984 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے، کورونا سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 552 کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں مزید 19افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہوگئی ہے۔

بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، گجرات اور مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور تینوں ریاستوں میں مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ رہی ہے جو ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کا 65 فیصد ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter