امیگریشن معطلی 60 روز کیلئے ہوگی، ٹرمپ

22 اپریل, 2020

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت امیگریشن معطلی آئندہ 60 روز کے لیے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شاید وہ آج ہی امیگریشن معطلی کے حکم نامے پر دستخط کر دیں گے کیونکہ اس اقدام سے لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کی بحالی پر اور بے روزگار امریکیوں کو ملازمت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ ابتدائی طور پر امیگریشن 60 روز کے لیے معطل کی ہے، اضافے یا تبد لیوں سے متعلق فیصلہ معاشی حالات دیکھ کر کریں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس حکم کا اطلاق صرف ان افراد پر ہوگا جو مستقل رہائش کے خواہاں یا دوسرے الفاظ میں، گرین کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں جبکہ اس پابندی کا اطلاق عارضی بنیادوں پر داخل ہونے والوں پر نہیں ہوگا۔

امریکی صدرٕ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے لیے بھی نیک خواہشات کااظہار کیا اور کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ کِم جونگ جلدصحت یاب ہوں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter