قطر میں کورونا وائرس بے قابو ہو گیا

ایک ہی روز میں ریکارڈ 569 کیسز سامنے آ گئے، مجموعی گنتی 4663 تک پہنچ گئی

21 اپریل, 2020

دوحہ(۔21 اپریل 2020ء ) خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا کے ریکارڈ 569 کیسز سامنے آئے ہیں، جس نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ نئے کیسز کے بعد قطر میں متاثرہ افراد کی گنتی 4,963 پہنچ گئی ہے۔ قطری وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید 62 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں،اس طرح مملکت میں کورونا سے شفا پانے والوں کی مجموعی گنتی 467 ہو گئی ہے۔نئے مریضوں میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو کورونا سے پہلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ رابطے میں رہے جبکہ کچھ نئے مریض دیگر ممالک سے واپسی پر کورونا کا شکار پائے گئے۔ غیر ملکی اور تارکین میں سے کچھ لوگوں کوسانس لینے میں دُشواری پر ہسپتال لایا گیا تو ان میں اس موذی مرض کی تشخیص ہوئی۔

وزارت صحت کے مطابق مملکت میں جو کورونا کے مریضوں کی گنتی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ کیسز کے بلند ترین سطح پر ہونے کی نشانی ہے۔اس کے بعد آہستہ آہستہ مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوتی نظر آئے گی۔ واضح رہے کہ قطری حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر 17 مارچ کو مساجد کی وقتی بندش اور ان میں نماز پنجگانہ و نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی تھی۔ مملکت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام غیر ضروری دُکانیں بند کروا دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کیفے اور تفریحی آؤٹ لیٹس کھولنے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔جو دُکانیں کھُلی رکھی گئی ہیں، ان کے اوقات بھی صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے علاوہ کسی کو دُکان کھلنے رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ البتہ فارمیسیز، کریانہ سٹورز اور ڈلیوری سٹورز پر اوقات کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر میں کورونا وائر س کا سب سے بڑا نشانہ مزدور طبقہ بن رہا ہے۔ ایمنسٹی کی تازہ رپورٹ کے مطابق مملکت میں سینکڑوں مزدور کورونا وائرس کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter