اردن، المفرق میں پرانا بم پھٹنے سے ماں اور اس کے چار بچے جاں بحق

چاروں بچوں کو ایک بم ملا تھا اور وہ اس کو المفرق میں واقع اپنے محلے میں لے آئے تھے،سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ

21 اپریل, 2020

عمان(۔ 21 اپریل2020ء) اردن کے شہر المفرق میں ایک پرانا بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کے پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بم دھماکے میں ایک عورت اور اس کے چار بچے مارے گئے ۔

ان چاروں بچوں کو ایک بم ملا تھا اور وہ اس کو المفرق میں واقع اپنے محلے میں لے آئے تھے۔ یہ شہردارالحکومت عمان سے آٹھ کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔اس بم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی تھیں اور انھوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter