رمضان المبارک میں مسلمان کورونا وائرس سے مقابلہ کیسے کریں

🌿شہاب الدین عبد القدوس سراجی کاٹھمانڈو نیپال

21 اپریل, 2020

ماہ رمضان  شروع ھونے میں بس چند دن باقی ہیں اور پوری دنیا کورونا وائرس سے جنگ لڑرہی ہے وطن عزیز نیپال میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے ان حالات کو دھیان میں رکھتے ھوے چند اھم نقاط کی جانب توجہ دلانا چاہتا ہوں 
طب و صحت کے اداروں کے ہدایات  پیش نظر رکھتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومتوں نے جو ضابطے اور قوانین مقرر کئے ہیں ان پر سختی سے خود عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل پر ابھاریں
جب تک لاک ڈاؤن نافذ ہے پنج وقتہ نماز کی طرح نماز تراویح اپنے اپنے گھر میں ہی ادا کریں
مساجد میں افطار بھیجنے کے بجائے پاس پڑوس کے مسکینوں کا پتہ لگا کر ان کے لئے راشن کا انتظام کریں یا ان کے گھر افطار بھج دیں
 اہل ثروت واہل خیر زکوٰۃ ضرور نکالیں اور عام صدقات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
خصوصا ماہ رمضان المبارک میں غریبوں مسکینوں بیواؤں اور ضرورت مندوں کا خوب خیال رکھیں. کرونا وائرس سے لڑنے کے ساتھ ہمیں بھوک مری سے بھی لڑنا ہے یاد رکھیں بھوکوں کو کھلانا مذہب اسلام میں نہایت محبوب عمل ہے
رمضان المبارک میں کثرت سے نوافل ذکر و اذکار قرآن مجید کی تلاوت اور توبہ واستغفار کا اہتمام کریں- عین ممکن ہے کہ اللہ پاک ہماری دعائیں سن لے اور اس مہلک وباء سے پوری انسانیت کو نجات دے دے 
 🌿

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter