کینیڈا: پولیس وردی پہنے حملہ آور کی فائرنگ پولیس اہلکار سے 16 افراد ہلاک

20 اپریل, 2020

کینیڈا کے صوبے نووا سکوشیا میں پولیس کی وردی میں ملبوس ایک حملہ آور کی فائرنگ سے ایک خاتون پولیس اہلکار سمیت کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سنیچر کے روز شروع ہونے والا حملہ تقریباً 12 گھنٹے جاری رہا اور پولیس نے آخر کار اتوار کو حملہ آور کی گاڑی کا تعاقب کر کے اسے مار ڈالا۔حملے کی اطلاع ملنے کے بعد کینیڈا کے دیہی علاقے پورٹا پیک کے رہائیشیوں کو اپنے گھروں میں بند رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور بظاہر ایک پولیس کی گاڑی چلا رہا تھا۔

حملہ آور نے نووا سکوشیا کے مختلف علاقوں میں کئی افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا جس کے بعد حکام ابھی تک اس حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی تقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھیں ڈر ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانی والی تصویروں میں حملہ آور کے تعاقب کے دوران تباہ ہونے والی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے

رائل کنیڈین مائونٹڈ پولیس کی کانسٹیبل ہائڈی سٹیوین سن بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ وہ 23 سال سے پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے تھیں۔

نووا سکوشیا کے اسسٹنٹ کمشنر لی برگرمین نے فیس بک پر واقعے کی تفصیل لکھتے ہوئے کہا کہ ہائڈی نے اپنے فرائض نبھاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

ان کے مطابق ہائڈی شادی شدہ تھیں اور ان کے لواحقین میں ان کے شوہر اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق پولیس کمشنر برینڈا لوکی کے خیال میں حملہ آور شروع میں کسی خاص ہدف کے تعاقب میں تھا مگر بعد میں اس نے بغیر سوچے سمجھے اور لوگوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسے ایک خوفناک صورتحال قرار دیا جبکہ صوبے کے پریمیئر سٹیفن میکنیل نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ہمارے صوبے میں تشدد کا ایک بہت بھیانک واقعہ ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter