کینیڈا میں فائرنگ سے 16 افراد ہلاک

20 اپریل, 2020

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کینیڈین صوبے نوا اسکوشیا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 16 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ملکی تاریخ کا مہلک ترین حملہ تھا۔ حکام کے مطابق مشتبہ حملہ آور بھی مارا جا چکا ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پورٹاپیک کے چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک مکان کے باہر اور اندر متعدد لاشیں پڑی پائی گئیں جب کہ رات گئے دوسرے مقامات سے بھی لاشیں ملی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور لوگ گھروں میں ہی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے لوگوں کو گھروں کے اندر بند کرلینے اور تہہ خانوں میں چلے جانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق حملے کے دوران اسی علاقے میں بہت سے مکانوں کو جلا کر راکھ کردیا گیا۔ پولیس نے 51 سالہ گبریئل وورٹمین نامی شخص کو شناخت کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ فائرنگ اس نے کی۔یہ تصویر گارجین سے لی گئی ہےحکام نے کہا ہے کہ اس شخص نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی اور اپنی گاڑی کو رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کروز کی شکل دے رکھی تھی۔ امکان ہے کہ حملہ آور نے پہلے ہدف بنا کر لوگوں پر گولیاں چلائی ہوں اور پھر اندھادھند فائرنگ کی۔اس دوران پہلے پولیس نے اعلان کیا کہ مبینہ حملہ آور کو ہیلی فیکس کے علاقے کے قریب گرفتار کیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں بتایا کہ وہ ہلاک ہو چکا ہے، مگر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کیسے ہلاک ہوا۔ نووا شکوشیا کے پریمیئر اسٹیفن میکنیل نے کہا ہے کہ فائرنگ ہمارے صوبے کی تاریخ میں تشدد کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے جس کی کوئی عقلی توجیح نہیں ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter